ایڈنبرا: (دنیا نیوز) ایڈنبرا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جگر اچانک خراب ہو جائے تو اب ٹرانسپلانٹ یا پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر میں خرابی پیدا ہو جائے تو اس میں خود کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے، لیکن کچھ معاملات مثلا خطرناک چوٹ یا زیادہ ادویات کا استعمال جگر کی ان قدرتی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جگر میں چوٹ لگنے سے اس میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے اور وہ ٹھیک سے کام نہیں کر پاتا۔