'گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے'

Last Updated On 22 August,2018 10:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید پر گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ کیونکہ گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا مریض قربانی کا گوشت زیادہ کھانے سے گریز کریں۔ قربانی کے گوشت کو پکانے کیلئے ادرک، لہسن اور گوشت کھاتے وقت دہی کا استعمال کیا جائے، بازاری مشروبات کے استعمال سے بھی پرہیز برتا جائے۔ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ عرصے تک قربانی کے گوشت کو فریزر کی زینت بنانے سے بھی انسانی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔