نفسیاتی دباؤ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کیلئے نقصان دہ قرار

Last Updated On 11 October,2018 07:19 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں پر نفسیاتی دباؤ سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں دب جاتی ہیں۔

جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے پروفیسر جولین سٹینلےکی تحقیق کے مطابق بچپن میں مسائل حل کرنے اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت اور آگاہی، مستقبل میں کامیابی کے لیے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں پر پڑھائی میں اچھی کارکردگی کے لیے اتنا زور نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس کے دباؤ کی وجہ سے وہ نفسیاتی اور سماجی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔