دماغی صحت کے عالمی دن پر پشاور میں واک کا انعقاد

Last Updated On 10 October,2018 09:22 pm

پشاور: (دنیا نیوز) دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ریلی اور واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق خیبر پختونخوا میں دماغی علاج سے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ دماغی امراض کی ادویات اور علاج بھی مہنگا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ غربت، بیروزگاری، ذہنی دباؤ، معاشرتی مسائل ذہنی امراض میں اضافے کی بھی بڑی وجوہات ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے علاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈٰیکل کمپلیکس میں بھی دماغی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کی گئی۔