پشاور: (دنیا نیوز) جامعہ پشاور میں فیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی، آج تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پشاور یونیورسٹی میں طلبہ پر لاٹھی چارج کے بعد آج صورتحال معمول پر ہے، کلاسوں میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
جامعہ پشاور میں گزشتہ روز فیسوں میں اضافے پر طلبا نے احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں 5 طلبہ زخمی جبکہ 28 کو گرفتار کیا گیا، بعد میں گرفتار طلبہ کو رہا کردیا گیا، طلبہ تنظیم متحدہ طلبہ محاذ نے آج بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔