پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں ٹریفک وارڈن نے خواجہ سرا ڈرائیور کو گاڑی اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت کاغذات مکمل رکھنے پر خصوصی تحفہ پیش کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن گاڑی روک کر خواجہ سرا ڈرائیور کے کاغذات کا معائنہ کرتا ہے اور تمام کاغذات کی موجودگی پر بسکٹ، یادگاری مگ اور کولڈ ڈرنک پیش کرتا ہے۔
A #TrafficWarden in #Peshawar gives gift to a #transgender driver instead of a ticket or Chalan after finding her documents ok. The shemale plies a passenger pick-up on various routes in the city. #transgendersRights #transgenderAreHumans pic.twitter.com/6RfwxKLgVM
— Tribal News Network (@TNNEnglish) September 25, 2018
سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹریفک وارڈن نے خواجہ سرا ڈرائیور کا چالان کرنے کی بجائے تحفہ دیدیا کیونکہ اسکے سفری کاغزات مکمل تھے۔ خواجہ سرا پشاور شہر کے مختلف روٹس پر مسافر وین چلاتا ہے۔
A traffic warden in Peshawar stop a Suzuki to fine the driver and than what happened, have a look the encouragement from traffic police. #transgender #transgendersRights @TransEquality @transgressiveHQ @transgamerthink @TransDivaChandi @TransGC @TransLawCenter @TransGenderUtd pic.twitter.com/oJVuWaxRyK
— Nabi Jan Orakzai (@NabiJanOrakzai) September 25, 2018
خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کیلئے ایک سوزوکی وین روکی اور پھر کیا ہوا، پولیس کی حوصلہ افزائی ملاحظہ کریں۔