پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کے دوران اغواء کار اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق بین الصوبائی اغواء کار گروہ سے ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق پشاور کے صدر بازار باڑہ اسٹاپ پر کارروائی میں اغواء کار اور اشتہاری ملزم بخت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2014 میں بڈھ بیر کے 2 رہائشیوں کو اغواء کیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ کارروائی کے دوران مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا اور ملزم کے 7 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا تعلق بین الصوبائی اغواءکار گروہ سے ہے، مزید تفتیش کے لیے بخت اللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔