مانسہرہ: کاغان میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 18 September,2018 10:12 am

مانسہرہ: (دنیا نیوز) مانسہرہ کے علاقے کاغان میں سکول میں کرنٹ لگنے سے استاد اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کاغان کے علاقے کیوائی کے ایک نجی سکول میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سمبلی کے دوران جھنڈا لہرا رہے تھے۔ لوہے کا پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے سے استاد سفیر خان اور 3 بچے آصف، بلال اور نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سکول میں بھگدڑ مچ گئی، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ورثا نے لاشوں کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے استاد اور تینوں بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔