ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

Last Updated On 24 September,2018 11:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ روزہ مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا اور کوئٹہ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم لئے شہر شہر مہم شروع ہوگئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔ مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، 57 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم شروع ہوئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی 3 روزہ پولیو فری مہم کا آغاز ہوا، 5 سال سے کم عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
 

Advertisement