کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے قائمقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ میں شامل 2 نئے وزراء سے حلف لے لیا۔
کوئٹہ کے گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب حلف برداری ہوئی، بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور صوبے کے قائمقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبدالراحمان کھیتران اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسد اللہ بلوچ سے حلف لیا۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سمیت صوبائی اسمبلی کے دیگر اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دو وزراء کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل اراکین وزراء کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ کابینہ میں 4 مشیر بھی شامل کئے گئے ہیں، مزید دو وزراء اور ایک مشیر بھی شامل کئے جائیں گے۔