کوئٹہ: (دنیا نیوز) دکی میں واقع کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق ضلع لورلائی کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جن کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکالا۔
جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت ابراہیم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔