پشاور: (دنیا نیوز) لاہور کے بعد پشاور اور مری کا گورنر ہاوس بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ گئی، بچے بھی خوب انجوائے کرتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور کے بعد مری کا گورنرہاوس بھی عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔جہاں چھـٹی کے روز عوام کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ گئی، بچے بھی خوب انجوائے کرتے رہے۔
پشاور گورنر ہاوس کا پہلے مرحلے میں صرف کالج کی طالبات کو دورہ کروایا جا رہا ہے ، فرنٹیئر کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کی 200 طالبات آج گورنر ہاؤس کا دورہ کررہی ہیں جنہیں شام 4 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کرائی جائے گی۔اگلے اتوار سے انہی اوقات میں پشاور کے عوام بھی گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے ۔