پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا، ایک شخص زخمی

Last Updated On 02 October,2018 08:55 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد ٹول پلازے کے قریب دھماکا سے ایک شخص زخمی ہو گیا، دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب سڑک پر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قریب سے گزرنے والی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

امدادی اداروں کے اہلکار اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔