نوشکی :مسجد روڈ پر دھماکہ، 11 افراد زخمی

Last Updated On 14 August,2018 06:11 pm

نوشکی (دنیا نیوز ) نوشکی کے علاقے مسجد روڈ پر زوردار دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہینڈ گرینیڈ کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔