ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان خودکش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والا دلنواز سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کا سکیورٹی گارڈ تھا۔
ڈی آئی خان میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کے ڈرائیور رمضان شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں سابق صوبائی وزیر کا سکیورٹی گارڈ رمضان بھی شدید زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ دلنواز اپنے والدین کا اکلوتابیٹا تھا، دلنواز کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
ادھر کلاچی میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والے سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران کے علاوہ مقامی سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
جنازہ گاہ کے اردگرد جیمر نصب کئے گئے تھے، سرادار اکرام کی ناگہانی موت پہ شہر کی فضاء سوگوار ہے۔ بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، سراد اکرام خان کو اپنے والد اور بھائی اسرار گنڈہ پور کے پہلو میں دفن کیا گیا، اکرام خان گنڈہ پور نے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی سمیت 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔