کراچی گلبہار میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے ایک شخص زخمی

Last Updated On 23 July,2018 10:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کے ہاتھ میں ڈیٹونیٹر پھٹا، پولیس نے زخمی شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کےعلاقے گلبہار میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں یاور نامی شخص زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کےمطابق یاور کے ہاتھ میں ڈیٹونیٹر موجود تھا جو کہ اچانک پھٹا۔ زخمی یاور کو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

بعد زاں پولیس نے زخمی شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔