سرمدا (دنیا نیوز ) شام کے صوبے ادلب میں دھماکے سے عمارت تباہ، 12 بچوں سمیت 39 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق سرمدا قصبے میں واقع اس عمارت میں اسلحے کے ایک سمگلر نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا۔
امدادی کارکنوں نے بلڈوزروں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے درجنوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔