پشاور: سردارکالونی میں موت کی نہر نےخوف وہراس پھیلا دیا

Last Updated On 08 October,2018 08:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے سردار کالونی میں موت کی نہر نے خوف و ہراس پھیلا دیا، نہر میں موجود کئی فٹ گہرے گڑھے میں گرنے سے اب تک 12 معصوم بچے ڈوب چکے ہیں۔

پشاور کے علاقے سردار کالونی میں بہنے والی نہر نے اس قدر خوف اور دہشت پھیلا رکھی ہے کہ علاقے میں اس کو خونی اور موت کی نہر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ نہر کے پانی کو دوسری طرف منتقل کرنے کے لیے کئی فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا ہے جس میں جو بھی ایک بار گر گیا زندہ واپس نہ نکل سکا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نہر کی سیفٹی وال کی تعمیر کے لیے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

سردار گڑھی کی نہر میں آئے روز افسوسناک واقعات کے باوجود عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گھروں سے ہنسی خوشی نکلنے والے معصوم بچے شاید دوبارہ گھروں کو مسکراتے ہوئے نہ لوٹ سکیں۔

Advertisement