اٹک (دنیا نیوز ) اٹک کے گاؤں گولڑہ میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن جاں بحق ہوگئی، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم حبیب عظمیٰ نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی جانب سے انکار پر اس کے والدین نے دوسری جگہ رشتہ طے کر دیا۔ گزشتہ رات جب عظمیٰ کی مہندی کی تقریب جاری تھی تو ملزم نے آکر فائرنگ کر دی۔ عظمیٰ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ عظمیٰ کی آج رخصتی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔