اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سائنسدان پولیس کی گرفت میں آگیا

Last Updated On 07 October,2018 07:29 pm

چنیوٹ (دنیا نیوز ) چنیوٹ پولیس نے جعلی سائنسدان کو گرفتار کرلیا، تشہیری وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر ہفتہ بھر توجہ کا مرکز بنا رہا۔ چنیوٹ میں اکیسویں صدی کا سب سے بڑا جعلی سائنسدان ڈاکٹر پولیس کی گرفت میں آگیا۔

نام نہاد پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد کی سائنسدان کے نام سے تشہیری مہم وائرل ہونے پر ڈی پی او چنیوٹ نے ایکشن لیا۔ موصوف نے شہریوں کو متوجہ کرنے کے لئے جعلی ڈگریوں کا سہارا لیا۔ وزٹنگ کارڈ پر 10 نوبل انعام یافتہ 40 شاہ فیصل انعام پذیر ،100 سائنسی کارنامے، 361 قوانین میڈیکل عدلیہ کا موجد جیسے کوائف درج ہیں۔ اسی کارڈ میں دنیا بھر کی ڈگریاں اور بیماریوں کا تذکرہ بھی ہے۔
 

Advertisement