قانون سب کیلئے، پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے کا حکم

Last Updated On 05 October,2018 06:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہیلمٹ پہنو، بیک مرر لگاؤ، ورنہ چالان کٹاؤ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمیٹ اور بیک مرر نہ لگانے والے پولیس اہلکاروں اور وارڈنز کے چالان کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ کے کرنے کے کام عدالت کو کرنا پڑ رہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے لائن اور لین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، قانون شکنی کرنے والے چند اہلکاروں کو گھر بھجوا کر دوسروں کیلئے مثال بنائیں، عدالتی احکامات پر 10 یوم میں عمل درآمد کیا جائے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ پہننے پر پابندی کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے بیک مرر کا بھی حکم دیں گے۔

 

Advertisement