راولپنڈی: سپین پلٹ شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

Last Updated On 06 October,2018 06:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں اسپین پلٹ شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ دوسری بیٹی کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل کلر سیداں کی شیخ حسن ریاض کالونی میں طارق بٹ نامی شخص نے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس سے طارق کی اہلیہ لبنی، پچیس سالہ بیٹی درشہوار موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ تئیس سالہ بیٹی گل شدید زخمی ہوئی جسے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اہل محلہ کے مطابق ملزم طارق بٹ کافی عرصے سے اسپین میں قیام پذیر تھا اور گزشتہ روز ہی وطن واپس آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
 

Advertisement