اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہرے قتل کے ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم طارق محمود نے دو روز قبل راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے اس کی دو بیٹیاں شدید زخمی بھی ہوگئیں تھیں۔
ملزم کو قطرجانے والی غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم طارق محمود کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں قتل کی ایف آئی آر دو روز قبل درج کروائی گئی تھی، ملزم کو ایف آئی اے حکام نے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔