اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) پاکستان اور فنا نشل ایکشن ٹاسک فو رس ( ایف اے ٹی ایف ) کے درمیا ن مذاکرات آج سے شروع ہو نگے، یہ مذاکر ات 9 سے 19 اکتوبر تک اسلام آباد میں جا ری رہیں گے۔
پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ، داخلہ، سٹیٹ بینک، ایف ایم یو، ایس ای سی پی، ایف آئی اے، ایف بی آر، نارکوٹکس کنٹرول ، وزارت خارجہ اور نیکٹا کے نمائندے شامل ہونگے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فیٹف وفد منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے گا۔ آئندہ 15ماہ میں حکومت پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنانسنگ سے متعلق اقدامات نہ کیے توپاکستان کو گرے فہرست سے بلیک فہرست میں شامل کردیا جائے گا۔ گرے فہرست میں پاکستان کے ساتھ شام، یمن ، سری لنکا جبکہ بلیک فہرست میں صرف ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔