ایف اے ٹی ایف ٹیم کی آج آمد، گرےلسٹ سےنکالنے پرمذاکرات ہونگے

Last Updated On 07 October,2018 12:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج شام پاکستان پہنچے گی، کل سے شروع ہونے والے مذاکرات میں حکومتی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کے معاملے پر غور کرے کیا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم آج شام پاکستان آ رہی ہے، ٹیم پاکستانی حکام سے کل سے مذاکرات شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فنانشل ٹاسک فورس کی ٹیم دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے گی۔ مذاکرات میں غیرمنافع بخش تنظیموں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے سے متعلق امور پر بھی غور ہو سکتا ہے۔

ایس ای سی پی، نیب اور اینٹی نارکاٹکس فورس کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہو گا، ٹیم حکومتی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔ ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے، ایس ای سی پی کی جانب سے تیار کردہ ایف اے ٹی ایف کو ورکنگ پیپر پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

Advertisement