ڈپریشن سے پاک طبیعت کیلئے نیند کا پورا ہونا ضروری ہے، ماہرین

Last Updated On 29 November,2018 06:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اگر طبیعت میں چڑ چڑاپن ہو اور بات بات پر غصہ آ جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، صرف معمول کے مطابق نیند کو پورا کرکے اپنے طیش پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق صرف چند راتوں تک کچھ گھنٹے کم نیند انسان کو طیش میں لانے اور چڑچڑا بنانے کے لیے کافی ہے، آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار افراد ناموافق حالت میں تحمل کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اور انہیں معمولی باتوں پر بھی غصہ آنے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہشاش بشاش اور ڈپریشن سے پاک طبیعت کے لیے نیند کا پورا ہونا انتہائی ضروری ہے۔