نیند کی کمی دماغی صلاحیتوں کیلئے نقصان دہ قرار

Last Updated On 08 March,2019 11:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) طبی ماہرین صحت نے نیند کی کمی کو دماغی صلاحیتوں اورکارکردگی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

اٹلی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے دماغ کی کارکردگی پر نہایت برا اثر پڑتا ہے جس کا ازالہ کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی مستقل کمی سے عصبی خلیات کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے اور ان کے درمیان روابط بھی کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔