رحیم یار خان: پولیس پر اغوا کاروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Last Updated On 05 March,2019 05:02 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) بچی کی بازیابی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تھانہ شیدانی پولیس نے عدالت کے حکم پر پانچ سالہ مغویہ بچی نصرت بی بی کی بازیابی کے لئے کچا کے علاقے گود پور میں ریڈ کیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل محمد صادق شہید ہو گئے۔ ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر کے آپریشن کی خود نگرانی شروع کر دی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

 

Advertisement