کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں خفیہ اطلاع پرپولیس نے ایکشن کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے دو ملزمان اسحاق مسیح اور سلیمان کو گرفتار کرلیا۔
ایک ملزم پولیس یونیفارم میں جبکہ دوسرا سادہ لباس میں تھا۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پولیس کے جعلی کارڈز، غیر قانونی اسلحہ، گولیاں، موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔