ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کے قریب

Last Updated On 30 May,2019 04:01 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ہواوے اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

ہواوے کی ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ کے متبادل کی اطلاعات اس وقت سامنے آئیں جب گوگل نے چینی کمپنی کو اپنی سروس دینے سے معذرت کر لی تھی۔ ٹیکنالوجی کی سب بڑی ویب سائٹ کے مطابق ہواوے اپنے آپریٹنگ سسٹم پر 2012 سے کام کر رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ہواوے انٹرپرائز بزنس گروپ کی سربراہ الا الشیمی نے کہا ہے کہ کمپنی جانتی تھی ایسی صورتحال کا مستقبل میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے آپریٹنگ سسٹم جنوری 2018ء میں تیار کر لیا گیا تھا۔ یہ ہمارا پلان بی تھا۔

الا الشیمی کے مطابق ہم نہیں چاہتے تھے کہ آپریٹنگ سسٹم کو مارکیٹ میں متعارف کرائیں کیونکہ ہمارے گوگل اور دیگر سے گہرے تعلقات تھے اور ہم اسے خراب نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم کمپنی آئندہ ماہ اس کو متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔

موجودہ اینڈرائیڈ کی تمام ایپلی کیشنز ہواوے کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر بھی چلیں گی جس کا مطلب ہے کہ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے اوپن سورس ورژن پر قائم ہے۔ اینڈرائیڈ پر ہواوے کا اپنا ایپ اسٹور  ہواوے ایپ گیلری  کے نام سے موجود ہے جو نئے ایپ کا مرکز بن سکتا ہے۔
 

Advertisement