شنگھائی: (روزنامہ دنیا) سمارٹ فونز کا استعمال اب لگتا ہے کہ ہر ایک ہی کرتا ہے مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا، مگر اب آپ اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے۔
کیونکہ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف ہونیوالی ہے۔ چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔
جس سے 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہوگا جبکہ 5 منٹ میں 50 فیصد چارج ہوسکے گی۔