پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کمِ جونگ اُن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاشی، سکیورٹی، دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں میں 15 ماہ کے دوران یہ پانچویں ملاقات کی تھی۔ تاہم شمالی کوریا میں یہ ملاقات کی تھی۔ شی جن پنگ کا دورہ شمالی کوریا کسی چینی صدر کا 14 برسوں میں پہلا دورہ ہے۔ شمالی کوریا میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر چینی صدر شی جنگ پنگ کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھول پھینکے۔
اس ملاقات کے دوران شمالی کوریا کی امریکہ کیساتھ کشیدگی اور چین امریکہ تجارتی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بدلتے عالمی حالات کےتناظر میں چین اورشمالی کوریا کی دوستی پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ چین کے صدر نے دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے شمالی کوریا سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
دوسری طرف کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی آمدسے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے دونوں ملکوں کے تعلقات کسی تیسرے فریق کی وجہ سے خراب نہیں ہو سکتے۔