اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چودہ اہم نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین اور پاکستان کے درمیان کراس بارڈر آپٹک فائبر کیبل سسٹم بچھائی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں چین اور پاکستان کے درمیان کراس بارڈر آپٹک فائبر کیبل سسٹم بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کیبل بچھائی جائے گی۔
اس اقدام سے ملک میں انٹرنیشنل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا متبادل روٹ دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں پاکستان سپیس سینٹر اور ملٹی مشن سٹیلائٹ منصوبے شروع کیئے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران ڈیجیٹل ایگریکلچر ایکو سسٹم کے لیے آزمائشی بنیادوں پر کام کے آغاز کا مںصوبہ بھی ہے۔ وزارت آئی ٹی پاکستان سیکنڈ آپٹک ریموٹ سینسنگ سٹیلائنٹ منصوبے کے لیے فیزیبلٹی سٹڈی شروع کرائے گی۔
چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لیے سینٹر کے قیام پر کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔