اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائیٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان میں سیٹلائیٹ سروس کی پالیسی کی تیاری اور غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاکستان کو محدود کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم کے زیر صادرت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلے کے تحت ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی سیٹلائٹ سروسز استعمال کرنے کی پابند ہونگی۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائیٹ سروس کی پالیسی کی تیاری ای سی سی کے سپرد کر دی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاک سیٹ تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔