8 زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت والا فیس ماسک تیار

Last Updated On 01 July,2020 10:11 pm

ٹوکیو: (نیٹ نیوز) جاپانی ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا فیس ماسک ایجاد کیا ہے جو 8 زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا وائرس کے نتیجے میں فیس ماسک کا استعمال اب دنیا بھر میں معمول کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سے منسلک سمارٹ ماسک متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیس ماسک میسجز کی ترسیل کے ساتھ جاپانی زبان کا 8 دیگر زبانوں میں ترجمہ کر سکتا ہے۔ سفید پلاسٹک کے اس ماسک کو کسی عام فیس ماسک کے اوپر فٹ کیا جاتا ہے اور سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد ایپلی کیشنز کے ذریعے باتوں کو تحریری پیغام میں بدلنے اور کالز کرنے یا دیگر کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔یہ ماسک ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔