اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہو گئی، فواد چودھری کہتے ہیں آئندہ ہفتے این ڈی ایم کے حوالے کر دیں گے، جان بچانے والی یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔
پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، وینٹی لیٹر بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا، مزید ڈیزائن بھی چند روز میں فائنل ہونے کے قریب ہیں۔ وزیر سائنس فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہو گئے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ قومی ادارے کو جلد دے دیں گے۔
الحمدللہ #MadeInPakistan #ventilators کی پہلی کھیپ NDMA کو اس ہفتے حوالے ہو جائیگی، #NRTC کو بہت مبارک اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، یہ تمام مشینیں EU Standards کے مطابق ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 28, 2020
فواد چودھری کا مزید کہنا ہے کہ مزید تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد جلد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔