اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کے گھناؤنے ایجنڈے پر عمل شروع کر دیا، 25 ہزار بھارتیوں کو شہریت دیدی۔ پاکستان نے اقدام مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کر دی۔
بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کا گھناؤنا کھیل، مودی سرکار نے 25 ہزار بھارتیوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر دیا۔
بھارت کی جانب سے 25 ہزارعام شہریوں اور سرکاری ملازمین کو شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ نےبھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوا کنوینش کی صریحا خلاف وزری قرار دیا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپیل کی ہے کہ بھارت کو جموں و کشمیر میں ابادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے مداخلت کرے، بھارت پر زور دیا جائے کہ غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے تمام ڈومیسائل منسوخ کرے۔