مودی کی ہٹ دھرمی، مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا عمل شروع کر دیا

Last Updated On 26 June,2020 08:41 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی ہٹ دھرمی عروج پر پہنچ گئی۔ آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا عمل شروع کر دیا، ہندوستان سابق بیور کریٹس کو ترجیحی بنیادوں پر سرٹیفیکیٹ جاری کر رہا ہے۔

بھارت کے مکروہ عزائم پھر کھل کر سامنے آ گئے، مقبوضہ وادی میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کا عمل شروع کر دیا جو اسرائیلی طرز پر ڈیمو گرافی کی تبدیلی ہے۔

بھارت سابق بیور کریٹس کو ترجیحی بنیادوں پر وادی کا باشندہ سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے، بہار سے تعلق رکھنے والے سابق بھارتی IAS افسر کو پہلے ریاستی باشندے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔

مودی سرکار بھارتی شہریوں کو ریاستی باشندے کا سرٹیفیکیٹ جاری کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جو کشمیریوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔
 

Advertisement