سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض اور ظالم بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا، بچوں اور بزرگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سرکاری جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔