ٹوکیو: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا یہ مشن جاپان کی ایک لانچ سائٹ سے روانہ کیا جانا تھا جسے موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے اس مشن کو اب 17 جولائی کو روانہ کیا جائے گا۔ تنے گشیما آئی لینڈ پر قائم جاپانی سپیس سینٹر نے موسم کی خرابی کے باعث اسے مقررہ وقت پر روانہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس تحقیقاتی مشن کو مریخ کی جانب بھیجا جانا ہے۔ محمد بن راشد سپیس سینٹر اور مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ موجود ہے۔ اس مشن کو ‘ہوپ’ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہاں کے ماحول کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس خلائی مشن کا 2021ء میں مریخ پر پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو یو اے ای پہلا عرب ملک ہوگا جو کسی دوسرے سیارے تک رسائی حاصل کر سکا ہے۔