سعودی عرب اور عرب امارات میں آج پہلا روزہ، بحرین و کویت میں بھی رمضان مبارک کا آغاز

Last Updated On 24 April,2020 10:46 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے، بحرین، کویت اور مصر میں بھی آج پہلا روزہ ہے، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور فلپائن میں بھی رمضان مبارک کا آغا ز ہو گیا۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت میں آج پہلا روزہ ہے۔ مصر، ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا، فلپائن میں بھی آج مقدس ماہ کا پہلا روز ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں پہلی نماز تراویح ادا کی گئی جس میں صرف مسجد کے خدام نے شرکت کی، سعودی عوام نے عبادت گھروں میں کی۔

مصر اور متحدہ عرب امارات نےعوام کے لئے رمضان المبارک میں خریداری کے لئے کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا، برطانیہ نے بھی مسلمانوں کو عبادات گھر میں کرنے کا کہہ دیا۔

عالمی رہنماؤں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پیغامات جاری کر دیئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دعاؤں کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہے، انہوں نے رمضان کی مناسبت سے مبارکباد بھی کہا۔

سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے بھی رمضان کی مناسبت سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
 

Advertisement