یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیے جانے پر وزیراعظم کا نوٹس

Last Updated On 06 June,2020 08:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیے جانے پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ پاکستان کا یکطرفہ کرایہ 1120 درہم ہے جبکہ مسافروں سے دو ہزار درہم سے زائد کرایہ وصول کیاجارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیےجانے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرہوابازی غلام سرور خان کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

بعض ایجنٹوں کی جانب سے مسافروں سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں۔ رش کے باعث پی آئی اے نے اپنے دفاتر کے ساتھ ایجنٹوں کو بھی اجازت دے دی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یکطرفہ کرایہ 1120 درہم ہے۔ مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارتخانوں میں قائم دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کے کسی بھی بکنگ آفس یا دبئی اور ابوظہبی کے ایجنٹس سے ٹکٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
 

Advertisement