لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا صحت کا نظام کولیپس ہونے کے قریب ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی الجھی ہوئی پالیسیاں خوفناک حقائق کے مقابلہ میں ناکام ہو رہی ہیں۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے سے ہمارا صحت کا نظام مغلوب ہوچکا ہے۔
IK’s confused policies are falling flat in the face of scary realities. With a recent spike in the Covid-19 cases, our health system has been overwhelmed & almost on the verge of collapse with lives of doctors, nurses & paramedics at grave risk. Come out of this denial phase!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 6, 2020
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا صحت کا نظام کولیپس ہونے کے قریب ہے، ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،عمران خان اس انکار کے مرحلے سے باہر آجاؤ۔
دوسری طرف قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 250 ڈاکٹرز اور 98 نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یکجہتی کرتے، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کورونا وباءمیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیاجائے، آگاہی دی جائے کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اللہ تعالی کورونا متاثرین کو صحت کاملہ، مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔