ہتک عزت کا دعویٰ، شہباز شریف نےجلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کر دی

Last Updated On 05 June,2020 02:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعویٰ پر جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہتک عزت کا دعویٰ 3 سال سے زیر التوا ہے، عدالت جلد سماعت کا حکم دے۔

سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
 

Advertisement