اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کو مزید اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان آج رضا کاروں سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر سے رجسٹرڈ 10 لاکھ نوجوان رضا کاروں کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس نے ماہ رمضان میں زبردست انداز میں ذمہ داریاں سر انجام دیں، مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز پر کامیابی سے عملدرآمد کروایا گیا، راشن کی تقسیم، قرنطینہ میجمنٹ سینٹر اور احساس کیش کی تقسیم میں بھی معاونت کی گئی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا یونین کونسل کی سطح پر بے روزگار افراد کی نشاندہی میں بھی نوجوانوں سے مدد ملی، وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے اہم خطاب کرنے جا رہے ہیں، کورونا سے آگاہی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو مستقبل کیلئے مزید ذمہ داریاں دیں گے۔