لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔
امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میں ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا۔
I was a big fan of you when you played cricket @ImranKhanPTI . I always thought you seemed so kind. Thank you so much for your help. This is a dream come true @ftwglobal #kaavan
— Cher (@cher) June 1, 2020
اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں گلوکارہ شییر نے پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف ٹی ڈبلیو کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔
. @fawadchaudhry
— Cher (@cher) June 1, 2020
I am so grateful for your understanding and support to FTW @ftwglobal #kaavan
خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ شییر دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ہاتھی کو رہا کرنے کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی سمیت تمام جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔