وزیراعظم عمران خان نے اشیا کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

Last Updated On 03 June,2020 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کو قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا، وزرائے اعلیٰ چیف سیکرٹریز کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت دیں، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آنا چاہیئے، صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف کسی بھی قسم کے سخت ایکشن سے گریز نہ کریں۔