سام سنگ کمپنی اب پاکستان میں تیار ہونگے، معاہدہ طے پا گیا

Published On 16 July,2021 09:43 pm

سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے موبائل فونز اب پاکستان میں تیار ہونگے، اس اہم پر اس کا لکی گروپ کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے کہ سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انشاء اللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 ء تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

خیال رہے کہ سام سنگ کمپنی کی پاکستان میں ایک موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کیلئے تین سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری تھی۔
 

Advertisement