صارفین کی سہولت، ٹویٹر نے ریپلائیز کو محدود کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

Published On 14 July,2021 08:56 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے وہ ریپلائیز کو محدود کر سکیں گے۔

ٹویٹر استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ کوئی پیغام وسٹ کرتے ہی اس پر ریپلائی روکنے کے لیے پہلے سے فلٹرز آن کرنا ہوتا ہے۔ اگر ایسا نہ کریں تو یا تو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے یا بس ایسے ہی چھوڑنا پڑتا ہے۔ تاہم اب ٹوئٹر نے صارفین کے لیے اس کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اب صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد بھی ریپلائیز کو محدود کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو اب کسی بھی ٹویٹ پر طنز یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم ہوگا۔

اس فیچر کی مدد سے ٹویٹر صارف لوگوں کے ناقابل برداشت ردعمل کو ریپلائی فلٹر کو آن کرکے انھیں محدود کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصۃ قبل ہی ٹویٹر سے وابستہ ایک ڈیزائنر نے مخصوص افراد تک ٹویٹس کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی ایک جھلک پیش کی تھی۔

اس میں سے پہلے فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا، اس کا مقصد صرف مخصوص لوگوں کو ہی ٹویٹس تک رسائی دینا تھا۔

ایک اور فیچر میں صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کر سکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔
 

Advertisement