نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا سمیت کئی ممالک میں ایمازون کی آئن لائن شاپنگ سروس میں خرابی پیدا ہو گئی، صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی کمپنی کے مطابق 38 ہزار افراد نے آئن لائن شاپنگ میں مشکلات کی شکایت کی، 5 سو صارفین نے ویب سروسز میں دشواریوں کی اطلاع دی، ایک ماہ کے دوران دوسری بارایمازون کی سروس میں خلل آیا ہے ۔
امریکا کے علاوہ کینیڈا برطانیہ ، فرانس اور سنگا پور میں لوگوں کو ایمازون کی سروس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔